لاہور:منشیات فروش گرفتار

پیر 6 دسمبر 2021 13:45

لاہور:منشیات فروش گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ملزم کو خفیہ اطلاع پر پیدل آتے ہوئے گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزم دریا کے کچے راستوں سے شہر لاہور میں داخل ہو رہا تھا ۔ملزم شیر خان کے قبضہ سے 3 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں