غازی روڈ ‘ ٹریفک حادثے میں معمر شخص جاں بحق ،ایک زخمی

پیر 6 دسمبر 2021 17:11

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) غازی روڈ پر ٹریفک حادثے میں معمر شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ 65 سالہ محمد بشیر اورا س کا بھتیجا محمد فیصل موٹر سائیکل پر جھلکا سٹاپ سے جا رہے تھے کہ تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار دی جس سے وہ گر پڑے اور پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈال جس سے 65سالہ محمد بشیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھتیجا محمد فیصل جو زخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں