چوہنگ ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارباپ ،بیٹا جاں بحق ،بیٹی زخمی

پولیس نے شبیر اور بیٹے احسن کی لاشوںکر مردہ خانے ،زخمی نورفاطمہ کو ہسپتال منتقل کردیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) چوہنگ کے علاقے ٹھوکر بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارباپ اوربیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پینتالیس سالہ شبیر ،15 سالہ احسن اور نور فاطمہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کرجارہے تھے کہ چوہنگ کے علاقے میں ٹھوکر بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے باپ شبیر اور بیٹا احسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ نور فاطمہ زخمی ہو گئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں کو مردہ خانے جبکہ زخمی نورفاطمہ کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے قانونی کارروائی کا آغازکردیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں