دریائے راوی سے بوسیدہ لاش برآمد ،گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا

ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لاش کی شناخت کروائی جائے گی‘پولیس

جمعرات 9 دسمبر 2021 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) شیرا کوٹ کے علاقہ میں دریائے راوی سے بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق 25سالہ نامعلوم شخص کی لاش انتہائی بوسیدہ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی ہے ۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دریائے راوی سے ملنے والی پھندا لگی لاش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔نامعلوم شخص کی لاش کے گلے میں پھندا اور جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش کئی روز پانی میں رہنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے ۔پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے اورڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لاش کی شناخت کروائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں