پولیس نے شاہدرہ کے علاقے میں قتل ہونے والے عدنان عرف بھولا شوٹر کے قاتل گرفتار کر لیے

پیر 17 جنوری 2022 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پولیس نے شاہدرہ کے علاقے میں قتل ہونے والے عدنان عرف بھولا شوٹر کے قاتل گرفتار کر لیے ،گرفتار ملزمان میں راول سلیم، شازیب عرف زیبی، علی حیدر، سجاد، رمضان اور آصف عرف موچھا شامل۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول عدنان عرف بھولا شوٹر چند روز قبل شاہدرہ ٹائون بس سٹاپ پر کھڑا تھا کہ ملزمان نے پرانے لڑائی جھگڑے کی رنجش پر بھولا شوٹر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موع سے فرار ہو گئے۔انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹائون نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل 3پسٹل برآمد کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں