نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی اسلام آباد مین ٹول پلازہ کے قریب پکڑلی ، ملزم گرفتار

پیر 17 جنوری 2022 14:21

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی اسلام آباد مین ٹول پلازہ کے قریب پکڑلی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گاڑی نمبر ATZ 614 ماڈل 2021 لاہور سے چوری ہوگئی تھی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ گاڑی جعلی نمبر پلیٹ آر جی- 871 کے ساتھ موٹروے پر سفر کر رہی تھی جسے شک کی بنیاد پر مین ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب موٹر وے پولیس نے روکا ۔تفتیش کرنے پر گاڑی میں موجود ملزم فواد خان ولد اجمل خان تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔ حالات کے پیش نظر تفتیش کا دائرہ بڑھایا گیا جس پر پتہ چلا کہ گاڑی لاہور سے چوری شدہ ہے ۔ موٹر وے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں