تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں 22 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا

پولیس نے مقتولہ کے شوہر کوگرفتار کر لیا،نعیم نے بیوی کو قتل کر کے لاش رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دی تھی

منگل 18 جنوری 2022 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں 22 سالہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مقتولہ کے شوہر کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دیا تھا۔پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کی ابتدائی کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔مقتولہ کی کچھ عرصہ قبل نعیم سے شادی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں