نشتر کالونی میں مبینہ طو رپر لین دین کے تنازعہ پر خواجہ سرا ء کو قتل کر دیا گیا ، ایک زخمی

ڈولفن کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر دیا

منگل 18 جنوری 2022 15:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) نشتر کالونی میں مبینہ طو رپر لین دین کے تنازعہ پر خواجہ سرا ء کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے زخمی خواجہ سراء کو ہسپتال منتقل کردیا،ڈولفن کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈولفن ٹیم کو ایمر جنسی سروس پر کال موصول ہوئی کہ نشتر کالونی کے علاقے میں ملزمان نے خواجہ سراء راشد عرف ثنا ء کو چھریوں کے وار کرکے قتل نرگس کو زخمی کر دیا ہے ۔ڈولفن ٹیم 53 سیکٹر انچارج کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اورملزمان امان اللہ عرف نرگس اور بلال کو گرفتارکر لیا ۔زخمی نرگس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ترجمان آپریشن ونگ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پیسوں کے لین دین پر تنازعہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں