12 چیف وارڈرذ کے بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل تعیناتی کے احکامات جاری

بدھ 19 جنوری 2022 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے 12 چیف وارڈرذ کے بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف وارڈرذ امتیاز علی اور سرور شاہ کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان ،چیف وارڈرذ صادق حسین اور محمد شریف کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور ،چیف وارڈرذ محمد نوید اور محمد اسلم کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد ،چیف وارڈرذ متاع محمد اور محمد یاسین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ،چیف وارڈرذ برکت علی اور احسن علی کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد ،چیف وارڈر غلام فرید کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان جبکہ چیف وارڈر اصغر علی کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں