لاہور‘ون ویلنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

بدھ 19 جنوری 2022 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) گلشن اقبال پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ہونے والے ون ویلرز میںمنیب،شاہزیب اور اقبال شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان خطرناک کرتب۔ ون ویلنگ۔زگ زیگ اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکلز چلا رہے تھے۔گلشن اقبال پولیس نے تعاقب کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کردیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں