سلیکٹڈ وزیراعظم کی رخصتی کا وقت آگیا ہے ‘حاجی امداد حسین

ملک کو عالمی ادارے کے ایما پر چلایا جا رہا ہے ، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے

بدھ 19 جنوری 2022 15:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے حاجی امداد حسین نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے، اب پاکستان کے فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں ، ملک کو عالمی ادارے کے ایما پر چلایا جا رہا ہے ، منی بجٹ اور اسٹیٹ بنک بل پاکستان کی معاشی خود مختاری ختم کرنے کی طرف خطرناک قدم ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی امداد حسین نے کہاکہ ملک عوامی مفاد کی بہتری کیلئے چلایا جائے گا یا آئی ایم ایف کی خواہش پر پالیسیاں بنیں گی ۔ انہوں نے کہا اب مہنگائی مزید بڑھے گی ، عوام پہلے سے مہنگائی کے شکار ہیں، مزید بوجھ ڈالنا خودکشی پر مجبور کرنے کے مترادف ہے ، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ، سلیکٹڈ حکومت سے نجات کا وقت آ پہنچا ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں 23مارچ کو لانگ مارچ کر کے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج دیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں