تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے‘بہروز کمال راجہ

عثمان بزدار دکھاوے کی بجائے عملی کام کررہے ہیں‘رہنما تحریک انصاف کی کوآرڈینیٹر وزیراعلی سعید بھلی سے گفتگو

بدھ 19 جنوری 2022 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بہروز کمال راجہ سے وزیراعلی پنجاب کے کوآرڈینیٹر سعید بھلی نے ملاقات کی جس میں پاکستانی امریکن کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے جنرل سیکرٹری خورشید بھلی بھی موجود تھے۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے بہروز کمال راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے۔

موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دیا۔ انہوں نے سردار عثمان بزدار کی اعلی کارکردگی سے متعلق سروے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب دکھاوے کی بجائے عملی کام کررہے ہیں۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی امریکہ خورشید بھلی نے ووٹ کا حق دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا اس بات پر یقین ہے کہ عمران خان ہی ملک کی تقدیر بدلے گا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے کوآرڈینیٹر سعید بھلی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق عثمان بزدار پنجاب کو فلاحی صوبہ بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت تمام علاقوں میں فنڈز کی منصفانہ تقسیم یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے آئندہ بلدیاتی انتحابات میں تحریک انصاف ہی میدان مارے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں