آصف سلیم مٹھا اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب کے میڈیا کوار ڈی نیٹر مقرر

جمعرات 20 جنوری 2022 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب نے آصف سلیم مٹھا کو پنجاب کا میڈیا کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا۔تقرری کا اعلان حکومت پنجاب کی کمیٹی برائے انسداد منشیات کنٹرول کے چیئرمین نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز ،ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کے دفاتر اور ضلعی پولیس افسران کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔مذکورہ کمیٹی پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت موثر آگاہی مہم کا آغاز کرے گی جس کی منصوبہ بندی تکمیل کے آخر ی مراحل میں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں