پولیس نے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی22 سالہ طالبہ کو کامونکی سے بازیاب کروالیا

مغویہ کو ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا،ملزم کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا

جمعرات 20 جنوری 2022 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سمن آباد کالج سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی22 سالہ طالبہ کو کامونکی سے بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان کے مطابق مغویہ کو اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔پولیس نے ملزم محسن کوگرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔طالبہ کی بازیابی کیلئے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں