علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرمنی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

دبئی جانے والے مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد کر لئے گئے،مقدمہ درج

ہفتہ 22 جنوری 2022 16:04

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرمنی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرمنی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،دبئی جانے والے مسافر سے 4 لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق مسافر حسین علی نے رقم جیکٹ اور زیر جامہ لباس میں چھپا رکھی تھی ، ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں