لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیوں کے نئے ایس او پیز جاری

بدھ 26 جنوری 2022 15:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیوں کے نئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز،انسپکٹرز سے کانسٹیبلز کی چھٹیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ پولیس افسران کی چھٹیوں کے نئے ایس او پیز کے مطابق ڈی ایس پیز کو شارٹ لیو ڈی آئی جی آپریشنز اور 14 روز سے زائد چھٹی کے لئے سی سی پی او سے اجازت لینا ہو گی۔

(جاری ہے)

انسپکٹرز اور ایس ایچ اوز ڈی آئی جی آپریشنز کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کر سکیں گے۔ایس ایچ اوز مختصر دورانئے کی چھٹی بھی ایس ایس پی آپریشنز کی اجازت سے نہیں کر سکتے۔ایس ایچ اوز کے علاوہ سب انسپکٹرز کو ایس ایس پی آپریشنز سے چھٹی کی اجازت لینا ہو گی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئیز بھی ایس ایس پی آپریشنز کی اجازت کے بغیر چھٹی نہیں کر سکتے۔ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبلز کو ڈویزنل ایس پیز چھٹی دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں