عوامی مسائل اور عمران خان کے بیانیہ میں کوئی مماثلت نہیں ‘ سلیم ر ضاء

منگل 24 مئی 2022 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور عمران خان کے بیانیہ میں کوئی مماثلت نہیں، گزشتہ ساڑھے تین سال میں قوم نے جو کچھ بھگتا وہ بھولے نہیں ، ہر محاذ پر ناکامی پی ٹی آئی کا مقدر ہے،عمران خان جھوٹ کا چورن بیچ کر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان 22 سال سے قوم سے جھوٹ اور فقط جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا امریکی سازش کا جھوٹ بے نقاب ہوا اور اب اپنے قتل کی سازش کا نیا جھوٹ بول رہے ہیں ،اب قوم کے نہیں سابق حکمرانوں کے گھبرانے کا وقت ہے عمران خان قوم کو نہ گھبرانے کا کہتے رہے اور اب خود بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جب سے انہیں ایوان اقتدار سے نکالا گیا ہے تب سے یہ بوکھلائے ہوئے ہیں اور قومی اداروں سمیت اعلی شخصیات پر بہتان تراشی کررہے ہیں انکے بار بار بولے گئے جھوٹ اور لئے گئے یوٹرن قوم کے سامنے ہیں ، پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے اپنے دور اقتدار میں ساڑھے تین سال تک قوم سے فراڈ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں