اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںمناواں میں شریف پورہ انٹر چینچ پر نا معلوم کار سواروں نے روکنے کی کوشش ..

مناواں میں شریف پورہ انٹر چینچ پر نا معلوم کار سواروں نے روکنے کی کوشش پر فائرنگ کر دی ،پٹرولنگ آفیسر شدید زخمی ،

سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف راستوں کی ناکہ بندی کر لی گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)مناواں میں شریف پورہ انٹر چینچ پر نا معلوم کار سواروں نے روکنے کی کوشش پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک پٹرولنگ آفیسر شدید زخمی ہو گیا جسے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر لی گئی ۔

(خبر جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز رنگ روڈ پٹرولنگ پولیس کے افسر ارمان نے شریف پورہ انٹر چینج پر ایک مشکوک کار کے اوور سپیڈ ہونے کی وائرلیس پر اسے اپنے ساتھی سخاوت کے ہمراہ روکنے کی کوشش کی تو کار میں سوار مشکوک افراد نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں پٹرولنگ آفیسر ارمان سینے میں فائرلگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ارمان کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے کار سوار وں کی تلاش اور گرفتاری کے لئے مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر لی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں