نئے برس میں پرامن ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا‘ راشدہ یعقوب شیخ ،

ملک کو قائد اور اقبال کے تصورات کے مطابق صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ‘ پارلیمانی سیکرٹری

جمعہ 2 جنوری 2015 13:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہ نیا سال پاکستان میں حقیقی امن کا پیغام لے کر آیاہے، نیا سال ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے برس میں پرامن ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

18 کروڑ عوام کے اتحاد اور اتفاق سے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بچوں اور نئی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو قائد اور اقبال کے تصورات کے مطابق صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے جہاں انصاف کا بول بالا ہو، قانون اور آئین کی بالادستی ہو، دھونس، دھاندلی اور کرپشن نہ ہو۔ سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کا وعدہ پورا کروں گا اور شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015 قوم کیلئے نئی امید اور نئی صبح کا آغاز ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں