عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں‘ عرفان دولتانہ ،

سہولت سینٹرز کے قیام سے عوام کو خدمات کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے‘ رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ جنوری 13:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کے لئے صوبے بھر میں سہولت سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئندہے، عوام کو فوری اور بہترین خدمات کی فراہمی ہماراایجنڈا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں سینٹرز قائم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

سہولت سینٹرز کے قیام سے عوام کو خدمات کے حصول کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں سہولت کے سینٹرز کے قیام کا جامع پلان مرتب کیا جائے گا اور رائیٹ ٹو سروس ایکٹ کے مسودہ قانون کو ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور عوامی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔عوام کو ریلیف کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں۔ ہم سب مل کر محنت، امانت، دیانت اور جدوجہد کے سنہری اصولوں کو اپنا کر انشاء اللہ ملک کو صحیح معنوں میں قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments