دہشتگردی ملک کے لئے ناسور ہے اس کا سدِ باب وقت کی اہم ضرورت ہے‘ سعدیہ سہیل رانا ،

حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے جھوٹے دعوؤں پر اکتفا کر رہی ہے ‘ رکن اسمبلی پی ٹی آئی

جمعہ جنوری 13:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکمرانوں کو سیاسی جماعتوں کے دئیے ہوئے مینڈیٹ سے بھاگنے نہیں دے گی ،دہشتگردی ملک کے لئے ناسور ہے اس کا سدِ باب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سانحہ پشاور پر حکومت کو سیاست نہیں چمکانے دے گی دھاندلی کے بارے میں تمام سیاسی جماعتیں یکجان ہیں مگر تحر یک انصاف واحد جماعت ہے جس نے دھاندلی کے خلاف اعلان جنگ کر تے ہوئے پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی درستگی کی جنگ شر وع کی ہے جو کہ پوری قوم کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈ نگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے دوسری طرف موسم سرما آتے ہی ایل پی جی مافیا نے سر اُٹھا لیا ہے اور حکمرانوں کی طرح عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے جھوٹے دعوؤں پر اکتفا کر رہی ہے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments