اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںصوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ چکوال پریس کلب میں معذور بچوں کیلئے منعقدہ ..

صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ چکوال پریس کلب میں معذور بچوں کیلئے منعقدہ ورائٹی پروگرام میں شرکت کریں گی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 )وزیر ترقی خواتین و انسانی حقوق پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ چکوال پریس کلب میں معذور بچوں کیلئے ورائٹی پروگرام کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی - تقریب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت میں پورے بورڈ میں پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے گونگے بہرے طالب علموں کو دھن چوراسی ایوارڈ دیئے جائیں گے - راولپنڈی آئی ڈونرز آرگنائزیشن کی طرف سے نابینا افراد کو چھڑیاں اور وہیل چیئرز بھی دی جائیں گی - ورائٹی پروگرام میں معذور بچوں کی تفریح کے لئے ”پتلی تماشے “ کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے -

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں