ایف آئی اے کے اختیارات نیب کے حوالے کرنے سے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے‘ غلام رسول خان

ہفتہ 23 ستمبر 2006 15:12

لاہور (پوائنٹ اخبار تازہ ترین23ر2006 ) پاکستان عوامی احتساب پارٹی کے چیئرمین غلام رسول خان نے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اختیارات جن کے تحت وفاقی محکموں کے سرکاری افسران کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت کارروائی کی جاتی تھی واپس لے کر قومی احتساب بیور و( نیب ) کو دئیے جانے سے ملک بھر میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

کرپشن کے خاتمے کے حکومتی دعوے ٹھس ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیچے سے اوپر تک اور اوپر سے نیچے تک کرپشن کے خاتمے کے دعویدار خود کرپشن کے فروغ کے لئے پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ سندھ کے اخبارات میں شائع ہونے والے بیان ” رشوت ختم نہیں کرسکتے تو رشوت کے ریٹ آدھے کروادئیے جائیں،ہم کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کرنا بھی چاہیں تو وہ الٹا ہمیں ہی ہلا کر رکھ دیتے ہیں“سے پورے ملک میں کرپشن کی صورت حال اور کرپٹ مافیا کی طاقت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں