اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںرمضان المبارک ‘ عبادت گاہوں اور بازاروں کیلئے حفاظتی پلان ترتیب دیدیا ..

رمضان المبارک ‘ عبادت گاہوں اور بازاروں کیلئے حفاظتی پلان ترتیب دیدیا گیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ر2006 )صوبائی دارالحکومت کی پولیس نے رمضان المبارک میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور عبادت گاہوں اور بازاروں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت میں واقع عبادت گاہوں میں سے 144 مساجد ‘ امام بارگاہوں اور چرچوں کو انتہائی حساس قرار دیکر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس اور انتظامیہ نے رمضان المبارک میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے مساجد ‘ امام بارگاہوں ‘ چرچوں اور بازاروں کیلئے حفاظتی پلان ترتیب دیکر ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں ۔ حفاظتی پلان کے سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت کی 3ہزار 622مساجد و امام بارگاہوں اور 400چرچوں کی سیکورٹی کیلئے 6ہزار 500ہزار اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں جن میں سے اے کیٹگری کی 144مساجد وامام بارگاہیں اور چرچوں کو انتہائی حساس قراردیکرسیکورٹی ڈبل کر دی گئی ہے ۔

(خبر جاری ہے)

اسکے علاوہ پولیس افسران نماز وں کے اوقات کے دوران خود اہلکاروں کے ہمراہ سڑکوں پر گشت کریں گے ۔حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر نمازیوں کو خصوصی چیکنگ کے بعد مساجد میں داخل ہونے دیا جائے۔ اسی طرح بازاروں میں بھی امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے اہلکار تعینات کئے جائینگے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں