اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںضلع ناظم کی درخواست پر فلور ملزمقرر کردہ مقامات پر آٹے کا تھیلہ عام ..

ضلع ناظم کی درخواست پر فلور ملزمقرر کردہ مقامات پر آٹے کا تھیلہ عام بازار سے دس روپے سستا فروخت کریں گی گھی مینوفیکچرز کا گھی کی قیمتوں میں پانچ فیصد کریانہ مرچنٹس کا روزمرہ ضرورت کی اشیاء کم سے کم منافع پر بیچنے کی یقین دہانی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ر2006 ) ضلع ناظم میاں عامر محمود کی درخواست پر رمضان المبارک کے دوران فلور ملز ایسوسی ایشن نے شہر میں مقرر کردہ مقامات پر آٹے کا تھیلہ عام بازار سے دس روپے سستا فروخت کرنے، گھی مینوفیکچرز نے ریٹیلز کا منافع ختم کرکے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی کرنے جبکہ کریانہ مرچنٹس نے روزمرہ ضرورت کی اشیاء کم سے کم منافع پر بیچنے کا یقین دلایاہے ۔

گزشتہ روز اشیائے خوردنی تیار کرنے والوں اور کریانہ مرچنٹس نے ڈسٹرکٹ ناظم ہاؤس اپرمال میں میاں عامر محمود کی دعوت پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی سی اومحمد اعجاز، گلبرگ ٹاؤن کے ناظم فراز چوہدری اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ضلع ناظم نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو اشیائے خوردنوش کی سستے داموں فراہمی کے لئے شہر میں پہلے سے لگائے جانے والے 14اتوار بازاروں کے علاوہ 13سستے رمضان بازار اور 129فےئر پرائس شاپس بھی قائم کی جارہی ہیں جن کے انتظامات کی نگرانی متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ کررہی ہے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سستے رمضان بازار چوک بیگم کوٹ شاہدرہ، بیرون دہلی گیٹ، جوہر ٹاؤن، چونگی امرسدھو، گرین ٹاؤن، شالامار چوک پارکنگ گراؤنڈ، ریلوے ورکشاپ مغلپورہ، مکہ کالونی، ماڈل ٹاؤن، وحدت کالونی، چونگی ددگیج گلگشت کالونی ، جلو موڑاور شادمان میں لگائے جارہے ہیں۔ملٹی نیشنل کمپنیاں ، اشیائے خوردنی تیار کرنے والے بڑے ادارے گھی اور آٹا ملیں ان سستے بازاروں میں فیکٹری ریٹ پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لئے خصوصی سٹال لگائیں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ شہرکے مختلف علاقوں میں قائم کی جانے والی 129فےئر پرائس شاپس پر اشیائے خوردونوش ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائیں گی۔ قیمتوں میں استحکام رکھنے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے لئے صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے شہر میں تعینات کئے جانے والے 14مجسٹریٹوں کو خصوصی اختیارات دے دئیے گئے ہیں اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو کے دفتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا ٹیلی فون نمبر 9210633ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے سربراہ بلال اسلم صوفی نے اس موقع پر یقین دلایا کہ ماہ صیام کے دوران شہر میں کسی بھی جگہ آٹے کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ کریانہ مرچنٹس کے نمائندے راؤ اکرم نے روزہ داروں کی خدمت کے لئے ضلعی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں