پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سمیع پینے کا پانی کے متعلق تحریک التوائے کار اسمبلی میں جمع کروا دی

ہفتہ 23 ستمبر 2006 17:26

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ر2006 ) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان نے صوبائی دارالحکومت میں ” سنکھیا آلود “ پانی کے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی ہے ۔ تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ سنکھیا آلود پانی کے باعث واسا کا لاہور کے شہریوں کو صاف اور اعلیٰ معیار کا پانی مہیا کرنے کا دعویٰ غلط ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق سنکھیا ملے پانی کا مسلسل استعمال سلو پوائزنگ کے مترادف ہے اور لاہور کے مختلف علاقوں سے لئے گئے تمام نمونوں میں اسکی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اسکی بنیادی وجہ واسا حکام کی ضرورت سے زیادہ پانی فراہم کرنے کی حکمت عملی ہے جسکے نتیجہ میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے نیچے جارہی ہے ۔یونیورسٹی کی جانب سے اس تجزیے کے بعد صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے کیونکہ سالانہ دو سے تین لاکھ افراد سنکھیا ملنے پانی کے ہاتھوں موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ۔لہٰذا میری تحریک کو باضابطہ قرار دیکر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں