اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںلاہور ایئرپورٹ پر آنے جانیوالی 14 پروازیں منسوخ ،دس تاخیر کا شکار

لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانیوالی 14 پروازیں منسوخ ،دس تاخیر کا شکار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر گزشتہ روز بھی آنے جانے والی 34پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 14منسوخ جبکہ دس تاخیر کا شکار ہوئیں۔

(خبر جاری ہے)

ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 316 ، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 317، پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 ، پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323 ،شاہین ایئر کی مدینہ جانے والی پرواز 1137، شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 1138 ،شاہین ایئر کی جدہ جانے والی پرواز 729 ، شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 730 ،ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404 ، ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 ، ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 ، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 اور ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 144 منسوخ ہوئیں۔

جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا بھی شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں