اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعوام ساتھ ہیں نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم لائیں گے ر انا مبشر اقبال

عوام ساتھ ہیں نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم لائیں گے ر انا مبشر اقبال

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے گذشتہ روز لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن نے گذشتہ انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی ، زراعت ، صنعت او رمعیشت کے فروغ کے لئے بجلی کی کمی پوری کر کے ملک کو روشن کریں گے ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے عوام کے خواب کو حقیقی تعبیر ملی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں اور نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم لائیں گے ،مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام نے ہمیشہ اسی جماعت کی کارکردگی کو سراہا اور انتخاب میںمسلم لیگ کو منتخب کیا۔

(خبر جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد لاہور ہی نہیں بلکہ گرد نواح میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ، رانا مبشر نے مزید کہا کہتحریک انصاف عمران خان کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، عمران خان کی آمریت ان کی جماعت کو ختم کرنے کا باعث بن رہی ہے ، شریف خاندان نے ہمیشہ خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے ، عمران خان احتساب سے بھاگتے رہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بتائیں کہ ان کے پاس اتنے زیادہ مالی وسائل کہاںسے آئے ،آج تک وہ اپنا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکے ،ملک میںجب بھی ترقی کا سفر شروع ہوتا ہے اور اس میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے عمران خان جیسے لوگوں کو تیار کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ہرمنصوبہ انتھک محنت ، خلوص نیت اور غیر معمولی عزم کا شاہکار ہی-پاکستان کے عوام نے اتنی برق رفتاری سے منصوبوںکو مکمل ہوتے نہیں دیکھے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں