سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے شہر کے تمام پرائمری ،سیکنڈری اور ہائی سکولوں میں پودے لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز

جمعہ 11 اگست 2017 18:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں جشن آزادی کی مناسبت سے سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام الناس کی بڑی تعداد ان سرگرمیوں میں حصہ لیکر بھرپورحب الوطنی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے شہر کے تمام پرائمری ،سیکنڈری اور ہائی سکولوں میں پودے لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے اور آج سکولوں کے اساتذہ اور طلباوطالبات نے اپنے اپنے سکولوںمیں پودے لگائیں۔

ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بتایا کہ شہر کے پرائمری ،سکینڈری اور ہائی سکولوں میں بالترتیب 10،25اور50پودے لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے شہر یوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھر کی خالی جگہوں پر پودے لگائیں ۔مزیدبرآں سپورٹس ڈیمپارٹمنٹ لاہور نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے آج مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے۔ان مقابلہ جات کا مقصد پاکستان موومنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں