مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

نوازشریف کو سیاست سے باہر کرنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے، ہمارا قائدآج بھی صادق اور امین ہے، لاہور نوازشریف کا گھر ہے ،ضمنی الیکشن میں مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی ،سینیٹر آصف کرمانی

جمعہ 11 اگست 2017 18:40

مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں ،ْ الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی ،ْ کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ،ْ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد این اے 120 سے بیگم کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ نوازشریف کو پاکستان کی سیاست سے باہر کر دیں گے وہ کل بھی بھول میں تھے اور آج بھی بھول پر ہیں اور ان کے آئندہ بھی عزائم ناکام ہوں گے ،ْ انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ 9 اگست سے ہمارے قائد نوازشریف اسلام آباد سے نکلے اور کسی کو کال بھی نہیں کی گئی ،ْ اس کے باوجود لاکھوں عوام کا سمندر جی ٹی روڈ سے اپنے محبوب قائد کے شانہ بشانہ چل رہا ہے اور یہ کارواں لاکھوں کے ہجوم میں جلد لاہور پہنچے گا ،ْ انہوں نے کہا کہ ان قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عوام کی عدالت اور نوازشریف کے چاہنے والوں نے اپنے قائد کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے اور انشاء اللہ وہ لوگ بھی دیکھیں گے جنہوں نے نوازشریف کے خلاف کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے لیکن ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن ،ْکک ببیک یا کمیشن لینے کا کوئی الزام نہیں ،ْ آصف کرمانی نے کہا کہ ہمارا قائد نوازشریف آج بھی صادق اور امین ہے ،ْ جو الزامات لگائے گئے ان میں سے کوئی بھی ثابت نہیں ہوا ،ْ این اے 120 کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس حلقے سمیت پورا پاکستان نوازشریف کا ہے جبکہ لاہور نوازشریف کا گھر ہے ،ْ انہوں نے مخالفین کو خبردار کیا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ نہ کریں ،ْ انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں (ن) لیگ کے مخالفین فصلی بٹیروں کو منہ کی کھانا پڑے گی ،ْ انہوں نے کہا کہ یہ وہ مخالفین ہیں جن کو نوازشریف تو دور کی بات ان کے کارکنوں نے گزشتہ چند سالوں میں بلدیاتی انتخابات ،ْ کنٹونمنٹ بورڈ ،ْ کے انتخابات میں شکست سے دوچار کیا ہے ،ْ اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز وہ خاتون ہیں جو پارلیمان کی رکن بننے جا رہی ہیں جنہوں نے مشرف کے دور میں ایک ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا ،ْ انہوں نے کہا کہ ہم نے ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنا ہے اور اس امانت کا بہتر طور پر استعمال کرنا ہے ،ْ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پارلیمینٹ کی بالادستی سمیت ملک کو اندھیروں سے اجالوں میں تبدیل کرنے کا نوازشریف نے عزم کر رکھا ہے ،ْ قبل ازیں بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر (ن) لیگ کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کے حق میں نعرے لگائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں