میاں نوازشریف کے استقبال نے سیاسی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ‘عمران گوارئیہ

ملک میں نیا جمہوری کلچر فروغ پائے گا ،عوام کے ووٹ کا تقدس بحال کرینگے ‘(ن)لیگ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات

جمعہ 11 اگست 2017 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ نے کہاہے کہ عوام کے ہر دلعزیز لیڈر میاں محمد نوازشریف کے عوامی استقبال نے ملکی سیاسی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور ثابت ہوگیا ہے کہ میاں محمد نوازشریف ہی مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں ۔عمران گورائیہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رابطہ ایک جمہوری حق ہے اور لوگوں نے اسلام آباد سے لیکرہر شہر اور قریہ قریہ استقبال کرکے ان کی نااہلی کے تاریخی کے فیصلے کو رد کریاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018کے تمام انتخابات میں اس سے بھی بڑھ کر مسلم لیگ(ن) کو ایسے ہی عوامی تائید و حمایت حاصل ہوگی ۔عمران گورائیہ نے کہاکہ نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم سے ملک میں نیاسیاسی و جمہوری کلچر فروغ پائے گا اور انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کا تقدس بحال ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر ہونے والے شاندار ترقیاتی کاموں کا اعتراف ہے جبکہ اپوزیشن نے پہلے بھی الزامات کی سیاست کی او راب بھی افواہوں کا با زار گرم کر رکھا ہے ۔عمران گورائیہ نے کہاکہ عوامی عدالت میاں محمد نوازشریف کوبے قصور قرار دے چکی ہے اور اب ملک میں نئے سیاسی دور کا آغاز بہت قریب ہے جسے کوئی روک نہیں سکتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں