وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں آرتھوپیڈک کلینک کا افتتاح کر دیا

جمعہ اگست 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹرمیں اساتذہ، طلبہ اور ملازمین کیلئے آرتھوپیڈک کلینک کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسزپنجاب یونیورسٹی معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر سیدمحمد اویس، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر، قائمقام خزانہ دار رائو محمد شریف اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصرنے ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اور مریضوںکو فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات دریافت کی اور ان کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments