تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی‘10رکنی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا

جمعہ اگست 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی۔اس حوالے سے 10رکنی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا۔بورڈ کے چیئر مین عمران خان خود ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہیں اس حوالے پارٹی چیئر مین عمران خان نے ایک بورڈ تشکیل دیا ہے جس کے چیئر مین وہ خود ہیں اس کے علاوہ چاروں صوبائی صدور بھی شامل ہیں ۔

ان میں شاہ محمود قریشی ،جہانگیرترین ،چوہدری سرور بھی شامل ہیں۔پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات پر پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں ۔بورڈ امیدواروں کے انٹریو کرنے کے بعد ان کو ٹکٹ فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments