اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںوائس چیئر پرسن اور کمشنر اوپی سی سے ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی ..

وائس چیئر پرسن اور کمشنر اوپی سی سے ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی ملاقات

ْاوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی سے ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ رضوان احمد نے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل اوپی سی جاویداقبال بخاری اور ڈائریکٹر لیگل راجہ محمد زبیر بھی اس موقع پر موجودتھے۔ اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(خبر جاری ہے)

شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے اس موقع پر کہاکہ اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسوں کی سماعت کیلئے عدالتیں مخصوص کئے جانے سے ان کیسوں کا جلد فیصلہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ سمندرپار پاکستانی تھوڑے عرصے کیلئے ملک آتے ہیں اور ان کے مقدمات کے جلد فیصلوں سے انہیں نمایاں ریلیف مل سکتاہے۔ ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ رضوان احمد نے اجلاس کے شرکاء کوبتایا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے ماتحت عدلیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے کیسوں کے جلد فیصلوں کے حوالے سے ہدایات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں