معمولی جھگڑے پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا، پولیس نے لا ش کو قبضہ میں لے لیا

جمعہ 11 اگست 2017 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا، پولیس نے لا ش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا،تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں محلہ سمعیہ میں معمولی تلخ کلامی پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو ابدی نیند سلا دیا، پولیس کے مطابق گھر میں سالگرہ کے فنکشن کے دوران محسن اور احسن دو بھائیوں کے درمیان ہوائی فائرنگ کرنے پر جھگڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

لڑائی ختم کروانے کے لئے محسن کے ماموں اکرام نے صلح صفائی کرانے کی کوشش کی جس پر بھانجے نے ماموں اکرم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں اکرم موقع پر جاں بحق ہوگیاپولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوجائیں گے۔ تاہم اکرم کی بیوی نگہت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم محسن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں