پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حکومت کا عوام کو سال نو کا تحفہ ہے ‘ ذکراللہ مجاہد

جماعت اسلامی لاہور پیٹرولیم منصوعات میں ظالمانہ اضافے کو یکسر مسترد کرتی ہے ‘میڈیا سے گفتگو

پیر 1 جنوری 2018 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حکومت کا عوام کو سال نو کا تحفہ ہے ،گذشتہ کئی مہینوں سے پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سبب مہنگائی نے غریبوں اور متوسط طبقات کے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمران طبقہ عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے اور انہیں عوام کے مسائل ومشکلات کے حل سے کوئی سروکار نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے سال نو کی آمد کے موقع پر کئی مہینوں سے مسلسل پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضا فے سے پیدا ہونی والی مہنگائی اور عوامی مشکلات کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے گذشتہ چار سال کے دوران پیڑولیم منصوعات میں در بدل کر کے تین سے ارب روپے سے زائد کمائے ہیں ۔

موجودہ حکمرانوں نے اپنے دورے حکومت میں 18مرتبہ قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی مہنگائی اور توانائی بحران سے تنگ عوام پر پٹرولیم بم گرا دیا ہے ۔حکومتی ترجمان کے مطابق پٹرولیم منصوعات میں اضافہ بھارت ، بنگلہ دیش اور ترقی سے کم ہے جبکہ عوام ان سے سوال کرتی ہے کہ ! ان ممالک میں حکمران عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو پہلی ترجیح میں رکھتے ہیں اور کرپشن نہیں کرتے جبکہ ہمارے حکمران عوامی مسائل کے حل کی بجائے کرپشن اور ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں ۔

ذکر اللہ مجاہد کہا کہ جماعت اسلامی لاہور پیٹرولیم منصوعات میں ظالمانہ اضافے کو یکسر مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ظالمانہ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے اگر واپس نہ لیا گیا تو جماعت اسلامی عوامی مفاد کے پیش نظر احتجاجی تحریک کو منظم کرے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں