جی سی یو نیورسٹی‘تدریسی سفر کی154برس مکمل

ادارے کے 4طالبعلم پاکستان کے وزیرِ اعظم بنے،دو نے نوبل انعام حاصل کیا،موجودہ چیف جسٹس بھی اولڈ راوئین ہیں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال ، فیض احمد فیض اور گلو کا ر شفقت امانت علی خان نے بھی گورنمنٹ کا لج سے تعلیم حا صل کی

پیر 1 جنوری 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان کا سب سے قدیمی تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے اپنے تدریسی سفر کی154برس مکمل کر لیے۔ یکم جنوری 1864ء کو اندرونِ لاہور میں دھیان سنگھ کی حویلی میں آنکھ کھولی ، پہلی کلاس 9طلباء پر مشتمل تھی،جبکہ آج اس عظیم ادارے میںساڑھے گیارہ ہزار طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔عربی کے ممتاز استاد پروفیسرڈاکٹر لائٹنر سے ماہرِ طبعیات پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ تک 28علم دان اس عظیم دانش گاہ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

اس تعلیمی ادارے نے گزشتہ 154برس میں کئی نامور سکالرز ، سائنسدان ،سیاستدان اورادبی شخصیات پیدا کیں ۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سمیت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی4طلباء پاکستان کے وزراء اعظم بنے، جبکہ دوطلبائ(پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام اورپروفیسر ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ) نے نوبل انعام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

۔ مفکرے پاکستان علامہ محمد اقبال ، فیض احمد فیض ،ن م را شد اور اشفا ق احمد بھی اولڈ روائین تھے۔

بھارتی ادا کا ر دیوانند،سید امتیاز علی تاج،شفقت امانت علی خان،علی ظفر،حدیقہ کیانی اور اجواد احمدنے بھی گورنمنٹ کا لج لاہور سے تعلیم حا صل کی تھی ۔گورنمنٹ کالج نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، 140ماہرین کی ٹیم نی1998ء میں ایٹمی دھماکے کیے جس میں سی60 اولڈ روائینز تھے،جبکہ ایٹمی دھماکوں کا بٹن دبانے والے سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ثمر مبارک مند بھی گورنمنٹ کالج لاہور سے ہی تعلیم یافتہ ہیں۔

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ،وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور ملک کے کئی اہم وزراء بھی اولڈ راوئینز ہیں۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اولڈ راوئین ہیں۔جی سی یو نیورسٹی کی سالگرہ کی حوالے سے گزشتہ روزیونیورسٹی کے ایمفی تھیٹرمیں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے تعلیمی اورانتظامی شعبہ جا ت کے صدور کے ہمراہ یونیورسٹی کی سالگرہ کا کیک کا ٹااس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا جی سی یونیورسٹی کو درپیش مسائل میں سب سے اہم مسئلہ جگہ کا ہے۔

مو جودہ کیمپس پر مزیدنئے تدریسی اور تحقیقی پروگرام شروع کرنے کی گنجائش نہیں۔امید ہے یہ مسئلہ بھی رواں سال حل ہو جا ئے گا ۔ یونیورسٹی کا نیا کیمپس کا لا شاہ کا کومیں زیر تعمیرہے اور جلد پہلا فیز مکمل ہو جا ئے گا۔سالگرہ کے موقع پر اولڈ راوینز نے بھی جی سی یوکو نیک خواہشات کے پیغامات بھجوائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں