موجودہ حکمرانوں کے سیاہ دور حکومت میں لاہور کی عوام سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہے‘اعجاز چوہدری

شریف خاندان کہی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے لیکن عوا م کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہو چکی ہے

پیر 1 جنوری 2018 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے سیاہ دور حکومت میں لاہور کی عوام سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہے ، شریف خاندان کہی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے لیکن عوا م کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہو چکی ہے ، کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ، جرائم میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود حکمرانوں اور انکے درباریوں نے سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے۔

پی پی 153میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمدچوہدری نے کہا پی ٹی آئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ، ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکمرانوں نے غریب عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکمران غریب عوام کے لئے کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئے۔

موجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے ، حکمران اپنی عیاشیاں اور لوٹ مار بند کریں۔ انہو ںنے کہا کہ تحریک انصاف ظالمانہ اضافے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ، موجودہ حکمرانوں نے عوام کو تکلیف دینے کے سواء کچھ نہیں دیا ، ظالمانہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا، عام آدمی پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہا ہے ،حکمران مسلسل عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں