لاہور کو بلاک کرنیکی تجویز پر غور :طاہر القادری کا سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطہ

پارٹی کارکنوں کو پندرہ روز کے راشن سمیت گرم کپڑے و بستر ہمراہ لانے کا عندیہ دیا

پیر 1 جنوری 2018 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) نئے سال 2018ء کا سورج طلوع ہوتے ہی پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کے مسئلہ پر ملک کی اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطے تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں بتایاگیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ہفتے میں حکومت مخالف جدوجہد کو حکومت کیخلاف فائنل رائونڈ قرار دیتے ہوئے طاہر القادری نے عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء خرم نواز گنڈا پور کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کو رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرا لقادری نے اپنی جماعت کے رہنمائوں سے مشاورت کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے والی سیاسی جماعتوں نے پاکستان عوامی تحریک کو اپنی تجاویز سے متعلق آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی تجاویز میں طاہر القادری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ایشو پر تحمل کے ساتھ اس کیس کو آگے بڑھائیں پاکستان تحریک اانصاف کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے اندر طاہر القادری کو اپنی تجاویز سے آگاہ کرگی جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سات جنوری کو ایک بڑے احتجاجی پروگرام کا عندیہ دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے عوامی تحریک کے قائد کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکن 24گھنٹے کے نوٹس پر لاہور میں اکھٹے ہو جائیں گے انہوں نے اپنے حکم میں پارٹی کارکنوں کو پندرہ روز کے راشن سمیت گرم کپڑے و بستر ہمراہ لانے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی کو ر کمیٹی نے سات جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی جانب سے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں لاہور کو بلاک کر نے کی تجویز پرغور شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں