کالا باغ ڈیم نہ بننے سے ہرسال196ارب کا نقصان تشویشناک ہے ،سید بلال شیرازی

پیر 1 جنوری 2018 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہکالا باغ ڈیم نہ بننے سے ہر سال196ارب کا نقصان ہورہا ہے جو تشویشناک امر ہے قیمتی پانی ذخیرہ کرنے کی بجائے سمندر میں گر کر ضائع ہورہا ہے لیکن حکمران بڑے آبی ذخائر تعمیر نہ کرنے اور پرائیویٹ پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی حاصل کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں جو بیڈ گورننس ہے انہوںنے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول اور زراعت کے لیے سارا سال دریائوں میں پانی کی دستیابی کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ آبی ذخائر سے بجلی نہ بنانا قوم پر ظلم اور پرائیویٹ پاور پلانٹس سے مہنگی ترین بجلی عوام کو فراہم کرنا قوم پر عذاب ہے سستی بجلی کے حصول اور لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمہ کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فوری آغاز کیا جائے۔کیونکہ مہنگی بجلی عوام اور صنعتکار دونوں کے مفادات کے خلاف ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں