حکومت ہر ماہ پٹرولیم بم گراکرعوام کی مشکلات بڑھا رہی ہے ، ناصر رمضان

پیر 1 جنوری 2018 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو نئے سال کا تحفہ پٹرول بم گراکردیا گیا ہے حکومت ہر ماہ پٹرولیم بم گرا کر عوام کی مالی مشکلات بڑھا رہی ہے انہوںنے کہا کہ ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے ا س لیے ریونیو حاصل کرنے کے لیے ہر ماہ منی بجٹ پیش کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی بجائے پٹرولیم لیوی ٹیکس اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ پاکستان میںپٹرولیم پرعائد سیلزٹیکس کا خاتمہ کیا جائے توپٹرول مہنگا ہونے کی بجائے عوام کو سستا فراہم ہوگا لیکن حکومت ایک طر ف تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات پرمختلف ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عوام پر بے پناہ مالی بوجھ ڈالا جارہا ہے،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے دراصل بجلی مہنگی کرنے کی راہ ہموار کی جارہی جو پہلے ہی انتہائی مہنگی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں