نیب کی آشیانہ سکیم میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز خوش آئند ہیں، ناصر رمضان

جمعہ 19 جنوری 2018 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے نیب کی آشیانہ سکیم میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ آشیانہ سکیم کے نام پر عوام کو سستے گھر فراہم کرنے کی بجائے منصوبہ ہی فلاپ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غریبوں کو سکیم کے فارم کی فروخت پر کروڑوں روپے متعلقہ کمپنی نے وصول کرلیے جبکہ نیب نوٹس کے مطابق ٹینڈرر میں کامیاب کمپنی کی بجائے خادم اعلیٰ کی سفارش پر کسی دوسر ی کمپنی کو آشیانہ سکیم کامہنگا ٹھیکہ دیا گیا جو آشیانہ سکیم مکمل کرنے میں ناکام رہی اس طرح غریبوں کیلئے سرچھپانے کا منصوبہ فلاپ ہوگیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ نیب آشیانہ سکیم کی تحقیقات مکمل کرکے اس میں جو بھی ملوث ہواس کے خلاف کارروائی کرے اور کرپشن کی گئی دولت برآمد کرواکر قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں