لاہور،مزید7 مریضوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق

جمعہ 19 جنوری 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بڑھتے ہوئے سوائن فلو وائرس کے نتیجے میں مزید سات شہریوں میں سوائن فلو مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اس وقت شہر کے مختلف ہسپتالوں میں34 مشبتہ مریض زیر علاج ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرجی میڈ ہسپتال میں تین ،ڈاکٹر ہسپتال میں دو ،شالا مار ہسپتال میں ایک اور جوہر ٹائون سے ایک شہری کے ٹیسٹ کے پاس سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے بچائو کیلئے شہر کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج و بچائو کے اقدامات مکمل نہ کئے جا سکے اور نہ ہی ان ہسپتالوں کے عملے کو سوائن فلو سے بچائو کی ویکسینیشن مکمل کی جا سکی ہے جبکہ یہ ہسپتال مانگی ہوئی ویکسین کے ساتھ گزارا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں