لاہور،گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر

جمعہ 19 جنوری 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) سنت نگر کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ ڈیوس سماج روڈ پر گھر کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھواں پھیلنے سے علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں