پنجاب بھر میں802ٹریفک حادثات میں12 افراد جاںبحق 915زخمی

جمعہ 19 جنوری 2018 18:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی802مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں506افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں409افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں12افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 389ڈرائیور،16کم عمرڈرائیور،402مسافراور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ167ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت185متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 91حادثات میں103متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 78حادثات میں85متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل927متاثرین میں754مرد اور173خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں146فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور551افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 230زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں617موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،76موٹر کاریں،09مسافربسیں،41وین،20ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں