ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ‘6 عمارتیں مسمار

منگل 13 فروری 2018 16:10

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران فیروز پور روڈ اورڈیفنس روڈ پر کارروائی کر کے چھے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں،ان میں ڈیفنس روڈ اور گجو متہ سٹاپ فیروز پو ر روڈ پر تعمیر شدہ دو غیر قانونی بیسمنٹ ‘ایل ڈی اے سٹی اپروچ روڈ کے قریب غیر قانونی تعمیر اور ڈیفنس روڈ پر دو غیر قانونی چار دیواریاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں