مشیر وزیر اعلیٰ محمد علی میاں سے انجمن تاجران بلال گنج کے وفد کی ملاقات

(ن) لیگ ٹریڈرونگ میں شمولیت کا اعلان

منگل 13 فروری 2018 16:10

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں سے انجمن تاجران بلال گنج کے وفد نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ میں شمولیت کااعلان کر دیا ، اس سلسلہ میں 8 کلب میں منعقدہ تقریب میں ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زبیر محمود انصاری ، چیئرمین لاہور بابر محمود ، سینئر نائب صدر میاں عثمان و دیگر بھی موجود تھے، تاجروں کے وفد نے مشیر وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ، محمد علی میاں نے شمولیت اختیار کرنے والوںکوخوش آمدید کہتے ہوئے ان کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ تاجروں کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل کیا جائے جس کیلئے اداروں کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں، زبیر انصاری، بابر محمود اورمیاں عثمان نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے تاجروں کا کردار قابل ستائش ہے جس کا موجودہ حکومت بر ملا اعتراف کرتی ہے ، اس موقع پر ٹریڈرز ونگ کی جانب سے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، علاوہ ازیں ٹریڈرزونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان کی قیادت میں تاجروں نے اعظم کلاتھ مارکیٹ میں جشن منایا اور اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئں ، میاں عثمان نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے پی ٹی آئی تنزلی کی جانب گامزن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں