افتخار حسین باجوہ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کے پرائیویٹ سیکرٹری، نوٹیفکیشن جاری

منگل 13 فروری 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے افتخار حسین باجوہ کو گریڈ انیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کا پرائیویٹ سیکرٹری تعینات کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے افتخار حسین باجوہ نے اپنی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے فرائض منصبی ادا کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں