صوبہ پنجاب سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ترین پلیٹ فارم ہے‘شیخ علائوالدین

برٹش حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی اپنا مرکزی کرداد نبھانا چاہیے ‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ

منگل 13 فروری 2018 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) صوبہ پنجاب میں دوروزہ دورے پر آئے ہوئے یو کے کی تاجر برادری کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین سی90شاہراہ قائداعظم پر ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر نے وفد کو پاکستان بالخصوص پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

وفد نے بھی صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب میں انویسٹمنٹ پر زور دیا۔صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ برٹش حکومت کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دی ہے اور یہ ایک بہترین موقع ہے کہ پنجاب میں جاری سرمایہ کاری کے منصوبوں میں انویسٹمنٹ کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کو بتایا کہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پنجاب ایک محفوظ اور بہترین صوبہ ہے۔

ایم پی ،یو کے رحمان چشتی نے کہا کہ ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا ہے اور پنجاب ایک پر امن صوبہ ہے۔سی سی او پنجاب بورڈ آف سرمایہ کاری جہانزیب برانہ نے وفد پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ایک تفصیلی بریفنگ دی اور انرجی،ہیلتھ،ایجوکیشن،ڈیری فارم سمیت متعدد سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لئے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی۔

سی ای او لاہور نالج پاک نے بھی مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو دنیا بھی کی 500بڑی یونیورسٹیز کے ساتھ ملکر دنیا بھر میں ایک انقلاب لائیگا اور یہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔تقریب سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ حسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی وجہ سے پنجاب میں سرمایہ کاری میں ایک جدت آچکی ہے اور دنیا بھر میں پنجاب سپیڈ کا نام لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے متعدد منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت یقینی بنائی گئی ہے تاکہ یہاں کی عوام ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہو سکے۔ایم پی ،یو کے رحمان چشتی نے صوبائی وزیر اور دیگر لوگوں کا پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ برٹش حکومت ہر قدم پر پنجاب کی عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں مکمل تعاون کرے گی۔

تقریب میں ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ حسان، سی ای او پنجاب بورڈ آف سرمایہ کاری،سی ای او لاہور نالج پاک،سیکرٹریز انرجی،ایجوکیشن،فنانس،پی اینڈ ڈی، ممبر پارلیمنٹ یو کے رحمان چشتی،برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر ایلن برنس،ڈپٹی ڈائریکٹر (فرسٹ سیکرٹری) میٹ لسٹر، نمائندہ ڈیلوئیٹ علی عزیز،مارک گل،فرمیدہ بی،سٹیفن ہارٹ،مایکل ڈرائیر،سعد الاسلام،وقار اللہ اور پاکستانی انویسٹر حضرات موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں