پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سمیت پٹیل اور اسٹیون اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے

منگل 13 فروری 2018 17:20

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سمیت پٹیل اور اسٹیون اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سمیت پٹیل اور اسٹیون اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اسیلا گونارتنے قومی ذمہ داریوں جبکہ ڈیوڈ ولی کائونٹی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے،سری لنکن آل رائونڈر اسیلا گونا رتنے کی عدم دستیابی پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش آل رائونڈر سمیت پٹیل کی خدمات حاصل کر لیں، تجربہ کار انگلش کرکٹر نے 214 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4174 رنز بنانے کیساتھ 178 وکٹیں بھی حاصل کیں، سری لنکن پلیئر قومی تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے،دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کی کائونٹی مصروفیات کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ پورے ٹورنامنٹ میں اسٹیون فن کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گی، قبل ازیں ڈرافٹ میں انہیں جزوی طور پر خلا پر کرنے کیلئے کال کیا جانا تھا لیکن ڈیوڈ ولی کسی میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ان کے ہموطن اسٹیون فن ہی اسکواڈ میں شامل رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں